لاہور: برائیڈل ویک کا دوسرا روز، ملبوسات کی نمائش جاری

December 10, 2017

لاہور میں جاری برائیڈل کوٹور ویک کے دوسرے روز بھی 8 ڈایزائنرز کےنت نئے اوردلکش ملبوسات نمائش کے لیے پیش کیے گئے۔

برائیڈل فیشن ویک کے دوسرے روز بھی پاکستان کے نامور ڈایزائنرز اور برنڈز کی جانب سے عروسی ملبوسات کی نمائش کی گئی،جن میں آمینہ یاسمین اور ارم خان کے’صاحبہ‘ کے عنوان پر مبنی نت نئے عروسی ملبوسات شامل ہیں۔

اس کے علاوہ انیس کیانی کے’راہ عشق‘ پر مبنی خوبصورت اور دلکش ملبوسات کےساتھ ہی ایرانی زیوارات کی بھی بھرپور نمائش کی گئی۔

دوسرے روز شو اسٹاپر کے روپ میں سنبل اقبال اور عظمیٰ خان ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں جبکہ عاصم اظہر اور احسن خان کی دلکش آواز نے تقریب میں چار چاند لگا دئیے۔

اس کے علاوہ اقرا عزیز، یمنی زیدی، سمیع خان، عروہ حسین اور زارا نور سمیت دیگر اداکار اور ماڈلز نے نے مختلف ڈیزائنرز کے شاندار عروسی جوڑے زیب تن کیے ریمپ پر واک کی اور شائقین کے دل جیت لیے۔

فیشن ویک میں بڑوںکے ساتھ ساتھ ننھےبچے بھی اپنے جلوے دکھانے میں کسی سے پیچھے نہ رہے۔

برائیڈل فیشن ویک کا مقصد پاکستان کے نامور ڈیزائنرز کے نت نئے ڈیزائن کی نمائش کرنا ہے۔

برائیڈل فیشن ویک میں 21 ڈایزائنرزاپنی مہارت کو منظر عام پرلائیں گے، جس کے پہلے روز 8 ڈیزائینرز کے شاندار عروسی ملبوسات کی نمائش کی گئی جبکہ دوسرے روز بھی 8 ڈیزائنرز کے خوبصورت اور نفیس برائیڈل ملبوسات پیش کیے گئے۔