چین میں برفیلے غار کا دلکش نظارہ

December 10, 2017

یہ کسی ہالی وڈ فلم کا منظر نہیں بلکہ چین کے ایک برفیلے غار کا مبہوت کن نظا رہ ہے۔

چینی صوبے’شانزی ‘کے ڈسٹرکٹ’ننگوو‘میں واقعے اس قدرت کے شاہکار خوبصورت غار کی چھت، دیواریں اور فرش مکمل طور پر برف سے ڈھکی ہوئی ہیں۔

اس غار میںکئی فٹ لمبی برف کی سلاخیں کسی وِنڈر لینڈ سے مشابہہ دکھائی دے رہی ہیں اور قدرتی طور پر اس قدر دلکش اور خوبصورت دکھائی دے رہی ہے کہ یہاں سیاحوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔

ماہر فنکاروں نے غار کی خوبصورتی کو مزید نکھارتے ہوئے یہاں برف سے درجنوں مجسمے تیار کر کے رکھے ہیں، جن میں نصب روشنیاں غار کے حسن کو چار چاند لگا رہی ہیں۔

غار میں برف کی دبیز تہہ پر سے جب سورج کی کرنیں چھن کر اندر آتی ہیں تو یہ خوبصورت رنگ برنگی روشنیاں اس کی دلکشی کو مزید چار چاند لگا دیتی ہیں۔