این ٹی ڈی سی نے پورٹ قاسم کول پراجیکٹ سے اہلکاروں کو ہٹادیا

December 11, 2017

این ٹی ڈی سی کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ پورٹ قاسم کول پراجیکٹ پر کام کرنے والی اپنی تمام افرادی قوت کو کام سے ہٹا رہی ہے کیونکہ سندھ حکومت نے اہل کاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے اور انہیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے کہا ہے کہ پورٹ قاسم پر کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے سی پیک منصوبے پر کام کرنے والے اس کے اہل کاروں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

ان دھمکیوں کی وجہ سے اہم منصوبوں پر کام رک جائے گا۔

کمپنی ترجمان کے مطابق ایف آئی آر سندھ حکومت کی جانب سے ٹھٹھہ میں دھابیجی تھانے میں درج کی گئی ہے۔