برف باری سے لطف اندوز ہونے والے ڈوگی میاں

December 11, 2017

دنیا بھرکے مختلف ممالک میں جہاں موسم سرما کی آمد نے اپنے آنے کی نوید سنا دی ہے وہیں اس موسم میں مختلف ممالک میں ہر سو پھیلی ہوئی برف نے منچلے نوجوانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کوبھی خوب تفریح فراہم کردی ہے۔

ایسا ہی ایک دلچسپ منظر اس وقت کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا گیا جب ایک شرارتی کتا برف باری سے خوب لطف اندوز ہوتا دکھائی دیا۔

کہیں یہ کتا اس برف کو کھاتے ہوئے دکھائی دیا تو کہیں اس سے کھیلتے اور اس پر لوٹ پوٹ ہوکر اپنی خوشی کا اظہار کرتا نظر آیا۔

برف باری سے لطف اندوز ہوتے ا س کتے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔