منہاج القرآن آسٹریا کا اظہار تشکر

December 12, 2017

ویانا(اکرم باجوہ)منہاج القرآن سینٹر آسٹریا کے صدر محمد آصف نے کہا ہے کہ منہاج القرآن آسٹریا کی جانب سے سالانہ میلادالنبی کانفرنس میں جن اہل ایمان لوگوں نے شرکت اورتعاون کیا، منہاج القرآن آسٹریا کی انتظامیہ ان تمام افراد سے اظہار تشکر کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس مبارک دن کے موقع پر ان خواتین و مرد مرحومین کو بھی نہیں بھولے جو منہاج القرآن آسٹریا کے ساتھ تعاون کرتے تھے۔ سالانہ کانفرنس میں ان مرحومین کی مغفرت کے لیے اجتماعی دعا کرائی گئی تھی ۔