ضلعی انتظامیہ نےجامعہ زکریا کی سکیورٹی رپورٹ طلب کرلی

December 12, 2017

ملتان(سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نےجامعہ زکریا کی سکیورٹی رپورٹ طلب کرلی ، بتایا گیا ہے کہ ضلعی حکام نے زکریا یونیورسٹی میں ہونےوالے لڑائی جھگڑوں کا نوٹس لیتے ہوئے سکیورٹی رپورٹ طلب کی تھی جس پر انتظامیہ نے گزشتہ 3 ہفتوں میں ہونے والے طلبا کے لڑائی جھگڑوں کی مکمل رپورٹ اور ڈسپلن کمیٹی کے فیصلوں کی تفصیل اعلیٰ حکام کو ارسال کردی ہے ۔