شبقدر میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے آئی اسپیشلسٹ کو قتل کر دیا گیا

December 13, 2017

شبقدر( نمائندہ جنگ)شبقدر سروکلی موسی کور قلعہ شاہ بیگ میں نامعلوم ملزمان نے حیات آباد میڈیکلکمپلیکس کے آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر خورشید آفریدی کو قتل کر کے لاش کھیتوں میں پھینک دی، پولیس تھانہ سروکلی نے نعش برآمد کرکےنامعلوم ملزما ن کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق شبقدر تھانہ سروکلی کے علاقہ موسی کور قلعہ شاہ بیگ میں نامعلوم افراد نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر خورشید آفریدی ولد محمد عالم آفریدی ساکن خیبر ایجنسی حال فیز فور حیات آباد کو تیز دار آلے سے وار کرکے لاش کو کھیتوں میں پھینک دی واقعہ کے بعد اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ مقتول ڈاکٹر کی موٹر کا نمبر JE465 بھی مین شبقدر مچنی روڈ پر سے ملی جس کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ۔