ٹیکس نادہندگان کا سراغ لگایا جائے

December 13, 2017

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ٹیکس نادہندگان کے حوالے سے متعلقہ محکمہ کو ہدایت کی ہے کہ ٹیکس نہ دینے والوں کا سراغ لگا کر ان سے ٹیکس وصول کیا جائے کیونکہ ٹیکس سے حاصل ہونے والی آمدن حکومت کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور ٹیکس چوری کے مرتکب افراد معاشرے میں بدعنوانی کو فروغ دیتے ہیں جس سے ٹیکس چوروں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ ٹیکس دہندگان کے لئے باقاعدہ شناختی کارڈ جاری کئے جاتے ہیں اور یہ کارڈ حاصل نہ کرنے والوں کے لئے ٹیکس چوری کا راستہ کھل جاتا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ایک کروڑ ٹیکس نادہندگان کا سراغ لگاناممکن ہے ،ان سے ٹیکس وصول کرنے کے بعد ٹیکس بیس کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ فیڈرل بورڈ نے ریونیو ٹیکس اصلاحات کے ذریعے سال رواں کے دوران ٹیکس محصولات میں بیس فیصد اضافے سے جن کارکردگی کا جو ثبوت دیا ہے اسے جاری رہنا چاہئے۔ ٹیکس وصولی کا عمل مسا وی اور شفاف بنیادوں پر ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔ اس سے کاروباری عملے کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی اور ٹیکس چوری کو روکا جاسکے گا۔
(محمد اسلم رکن وزارت خزانہ۔ پاکستان)