جرمنی میں کامک کون کا سالانہ میلا سج گیا

December 13, 2017

جرمنی میں سالانہ کامک کون کا رنگا رنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد فلمی کرداروں کے دلچسپ روپ دھارے شرکت کے لئے پہنچ گئے۔

تین روز تک جاری رہنے والے اس کامک کنونشن میں شریک افراد نے سپر ہیروزاورسائنس فکشن سمیت کئی مشہور فلموں اور کہا نیوں کے کرداروں کے روپ میں دکھائی دئیے جن کی پسندیدگی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس میلے میں ایسی کئی فلموں کے ٹیزر ٹریلرز،گیمز ،ایڈیشنز اور کھلونے بھی پیش کئے گئے۔

جادوئی اور سائنسی فلموں کے مو ضو ع پر ہو نے والے اس کنو نشن میں کوئی سپر ہیرو بنا نظر آیا تو کوئی خود کو اسپائیڈر مین سمجھ رہا تھا جب کہ کسی نے سائنس فکشن فلموں کے مختلف عجیب وغریب لبا س پہن رکھے ہیں۔