جانباز کاناروے کے دریا پر کائیکنگ کا مظاہرہ

December 13, 2017

خطروں سے کھیلنا یوں تو ایڈونچر کے شوقین منچلوں کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے تاہم ان میں سے کچھ سر پھرے اپنے شوق پورا کرنے کیلئے خطرناک راستوں کا سفر بھی با آسانی کر لیتے ہیں اور ایسے کارنامے انجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس برطانوی خطروں کے کھلاڑی کو ہی دیکھ لیں جو ایڈونچر کا شوق پورا کرنے کیلئے ناروے کے دریاپر پہنچ گیا ہے ۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے Bren Ortonنامی ایڈونچر کے شوقین منچلے نے طویل دریا پر 160میٹر ڈھلوان پر نہ صرف کائیکنگ کا شوق پورا کیا بلکہ اس دوران کرتب بھی خوب دکھائے کہ جیسے یہ اُس کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہواور اپنے اس کارنامے سے دیکھنے والوں کو بھی دنگ کردیا۔