فرسٹ کلاس کرکٹر عمران بٹ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا

December 13, 2017

فرسٹ کلاس کرکٹر عمران بٹ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کے بعد کرکٹر کو معطل کر دیا گیا ۔

عمران بٹ کا ڈوپ ٹیسٹ قائد اعظم ٹرافی کے رواں سیزن کے دوران لیا گیا تھا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سیزن میں معمول کی کارروائی کے تحت 15 سے زائد کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ لئے گئے تھے جس میں عمران بٹ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

اب اُنہیں معطلی کا سامنا ہے ، تمام کارروائی مکمل کرنے کے بعد قوانین کے مطابق عمران بٹ کو 2 برس کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

عمران بٹ نے آخری فرسٹ کلاس میچ سوئی گیس کی جانب سے واپڈا کے خلاف کھیلا تھا۔