گجرات :لڑکی نے لڑکا بن کر لڑکی اغوا کرلی

December 13, 2017

گجرات میں لڑکی نے لڑکا بن کر لڑکی کو اغوا کر لیا، اغوا ہونے والی لڑکی کی ماں کی مدعیت میں مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔

گجرات میں نوجوان لڑکی کےلاپتہ ہونے کےبعدماں نے اغواء کا مقدمہ اسی کی سہیلی کےخلاف درج کرادیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ اغواء کا نہیں ،دونوں اپنی مرضی سے گئی ہیں۔

گجرات کے علاقے جلال پورکی رہائشی خاتون نے ایک مقدمہ درج کرایاکہ اس کی 18سالہ بیٹی کو اس کی سہیلی نے اغواء کرلیا ہے۔

مقدمے میں یہ بھی لکھاگیاہے کہ اغواء کارلڑکی نے لڑکے کا روپ دھارا اوریہ اغواء کی کارروائی کی۔

دوسری طرف ایف آئی آر میں نامزدلڑکی کی ماں نے پولیس کو اپنا بیان دیا کہ دونوں لڑکیوں کی گہری دوستی تھی اوروہ اکثرساتھ رہتی تھیں۔

ڈی ایس پی عرفان سہیلریا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ معاملہ اغواء کا نہیں لڑکی اپنی مرضی سے گئی ہے اورکیس جلدحل کرلیں گے۔