برطانیہ میں بچی کا دل جسم کے اندر منتقل کر دیا گیا

December 14, 2017

برطانیہ میں کامیاب آپریشن کے بعد بچی کا دل جسم کے اندر منتقل کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ذرائع کے مطابق بچی کی پیدائش قبل از وقت ہوئی تھی اور اس کا دل سینے کے اوپر دھڑک رہا تھا۔

جبکہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ تین ہفتے کی بچی کے اب تک تین آپریشنز ہو چکے ہیں۔

اسے برطانیہ کی پہلی کامیاب سرجری قرار دیا جارہا ہے۔ اس سے پہلے ایسے کیسز میں نومولود تین دن سے زیادہ زندہ نہیں رہ پائے تھے۔

ڈاکٹرز کے مطابق ننھی وینیلوپ اپ تیزی سے صحتیاب ہورہی ہے۔