کراچی میں گنے کے کاشتکاروں پر پولیس لاٹھی چارج کیخلاف پیدل مارچ

December 14, 2017

سیٹھارجہ (نامہ نگار) سندھ آبادگار اتحاد کی جانب سے گنے کا نرخ فی من 182روپے مقرر ہونے کے باوجود شگرمل انتظامیہ کی جانب سے گنے کی خریداری شروع نہ کرنے اور کراچی میں گنے کے کاشتکاروں پر پولیس کے لاٹھی چارج کرنے کے خلاف ہنگورجہ سیٹھارجہ میں سیکڑوں آبادگار وں اور کاشتکاروں نے احتجاجی پیدل مارچ کای اور پریس کلب کے سامنے دھرنا دے کر مل انتظامیہ کے شدید نعرے لگائے گئے۔ سوبھوڈ یرو سے کاشتکار رہنماؤں نظر حسین لاڑک،شمن عباسی، کامریڈ کانڈیرو خاں ا ور دیگر کی قیادت میں احتجاجی پیدل مارچ نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی دہرنا دیا۔ مشتعل مظاہریں نے شوگرمل مالکان،سندھ پولیس اور سندھ حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ کاشتکار رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے گنے کا نرخ فی من 182 روپےمقرر کیا لیکن اس پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔ شوگرمل مالکان کاشتکاروں کا معاشی قتل کرنا چاہتے ہیں۔