صحافیوں کو پابند ِسلاسل کرنے میں مصر چین کے بعد دوسرے نمبر پر آگیا، عالمی ادارے کی رپورٹ

December 14, 2017

کراچی (نیوز ڈیسک) صحافیوں کے تحفظ کے لئے سرگرم بین الا قوامی غیرسرکاری تنظیم کمیٹی ٹوُ پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) کی ایک رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر آزادیء صحا فت کی صورتحال ابتر ہے، دنیا بھر میں صحافیوں پر پابندیاں عائد ہیں اور وہ محدود ماحول کام پر مجبور ہیں، بے شما ر صحافی پابندِ سلاسل ہیں۔ نیویارک میں صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے والی تنظیم سی پی جے کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ترکی اور چین کے بعد مصر تیسرا ملک ہے جہاں صحافت کا پیشہ آزاد نہیں اور مصری صدر عبدالفاتح السیسی کے اقتدار میں آنے کے بعد بیشمار صحافیوں کو قید کیا جا چکا ہے۔ مصر میں اُن صحافیوں کو جیل میں ڈال دیا گیا تھا جنہوں نے سابق صدر کی حکومت ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ 2014ء میں صحافیوں کو قید کرنے میں مصر 10ویں نمبر پر تھا اور 2015ء میں ملک دوسرے نمبر پر آ گیا تھا۔