ماسکو: سالانہ انٹرنیشنل ڈانس بال ایونٹ کا انعقاد

December 14, 2017

ماسکو میں اولڈ مرچنٹ کورٹ میں سالانہ انٹرنیشنل ڈانس بال ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں فوجی جوانوں نے خواتین کے ساتھ ملکرروائتی انداز میں رقص کیا۔

دلکش ملبوسات میں یہ جوڑے مکمل منظم انداز میں جیسے ہی ڈانس فلور پر پہنچے تو آرکسٹرا نے دلکش دھنیں بکھیرنی شروع کر دیں اور ڈانس کی محفل کا با قاعدہ آغاز کیا گیا۔

ایک ہزارسے زائدبال ڈانسرز نے اپنے ڈانس پارٹنرزکے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر رقص کیا تو حاضرین بھی ساتھ شامل ہوگئے اورتقریب کو چار چاند لگا دئیے ۔

اس سالانہ ایونٹ میں روسی کیڈٹس کے علاوہ اسپین ، یونان اور یورپ کے دیگر ممالک کے کیڈٹس بھی شامل ہوئے اور خوب لطف اندوز ہوئے۔