ملک بھر مین سیاسی ہلچل کے باعث100 انڈیکس میں مندی کا رجحان جاری جبکہ سرمایہ کاروں کے 99 ارب نکل گئےاور کاروبار کے اختتام پر آج 596 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس38 ہزار 223 پربند ہوا۔
مارکیٹ نے کاروبار کا آغاز کے دوران قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کا بیان سامنے آیا، جس میں انہوں نے اسمبلیوں کی مدت پورے ہونے پر خدشات کا اظہار کیاتھا۔
اس کے بعد سی ای او ٹاپ لائن سیکیورٹیز محمد سہیل کے مطابق مارکیٹ پر پہلے ہی غیرمستحکم سیاسی صورتحال کا اثر لے رہی تھی اور اوپر سے اسپیکر قومی اسمبلی کے بیان نےشدت اور بڑھادی۔
آج مارکیٹمیں کاروبار کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 690 سے زائد پوائنٹس کمی کا شکار ہواجبکہ آج 9 کروڑ حصص کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 4 ارب 10 کروڑ روپے رہی تاہم کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 99 ارب روپے کم ہوکر 8204 ارب روپے ہوگئی۔