ہارر تھرلر فلم ہوسٹائیل کا ٹریلر جاری

December 15, 2017

خطرناک مخلوق سے بچنے کی کوشش کرتی بہادر خاتون پر مبنی ہالی وڈ کی نئی ہارر تھرلر فلم ہوسٹائیل 'کاٹریلر جاری کر دیا گیا۔

ہدایتکارو رائٹر میتھیو ٹوری کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی تباہی کے اس دور کی عکاسی کر رہی ہے جب ایک خاتون خطرناک حالات سے گزرتے ہوئے نہ صرف بھوک اور پیاس کا سامنا کرتی ہے بلکہ گہرے زخم بھی ان کی جان کا وبال ثابت ہوتے ہیں تاہم ہمت اور جرات سے خطرات سے نمٹتے ہوئے یہ خاتون اپنے دشمنوں کا مقابلہ کرتی ہے ۔

اس دہشت ناک ڈرامہ فلم میں نامورہالی وڈ اداکاربریٹنی ایش ورتھ ، گریگری فیٹوسی، جیویئر بوٹیٹ ،جے بینڈکٹ،ڈیوڈ گیس مین ،کارل گیریسن ،رچرڈ میمئن اورگیری نیپولی سمیت کئی اداکار اہم کرداروں میں جلوۂ گرہوں گے۔

فلم آئندہ سال سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔