زیبرا بھی ریسلنگ کے ماہر نکلے

December 15, 2017

آپ نے کشتی کے کئی مقابلے دیکھے ہوں گے لیکن جناب جانور بھی کسی ماہر ریسلر سے کم نہیں ہیں۔

یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اِن زیبرا کو ہی دیکھ لیں جو نہ صرف ایک دوسرے پر لاتیں اور مکے برسا رہے ہیں بلکہ ایک دوسرے کو ایسی کک مار رہے ہیں کہ کبھی ایک تو کبھی دوسرا زیبراہوا میں اُچھلتا ہوا زمین پر گر رہا ہے۔

ریسلنگ کا یہ دلچسپ مقابلہ جنوبی افریقہ کے نیشنل پارک میں دیکھے گئے جہاں دو زیبرا نے اکھاڑے کا ماحول بنا لیاجبکہ یہ دلچسپ لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو چکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔