بائیوگرافیکل فلم دی 15:17 ٹو پیرس کاپہلا ٹریلر جاری

December 15, 2017

ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپور نئی ہولی وڈ بائیوگرافیکل ڈرامہ فلم ’دی 15:17 ٹو پیرس‘کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

کلائنٹ ایسٹ وڈ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایسے جانباز امریکی فوجیوں کے گِرد گھوم رہی ہے جو ٹرین میں دہشت گردی کے ایک خطرناک منصوبے کو ناکام بنانے کے مشن پر نکلتے ہیں اور انپی جان داؤ پر لگا کر معصوم لوگوں کو بچانے کا فیصلہ کرتے ہیں۔

جسیکا میئر اور کلائینٹ ایسٹ وڈکی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہولی وڈ اداکاراینتھونی سیڈلر، کراسپینسر اسٹون ، جینا فشر، جوڈی گریرئر اور رے کوراسانی اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو ں گے۔

فلم آئندہ سال 9فروری کووارنر بروس پکچرز کے تحت سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔