ایئرپورٹ پر دو ننھی بہنوں کے ناچنے کی وڈیو وائرل

December 17, 2017

ڈیلس ایئرپورٹ پر دو ننھی بہنوں کے ناچنے کی وڈیو وائرل ہوگئی۔

بچیوں کے والد کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں بہنیں اپنے والدین کے ساتھ ایئرپورٹ پر اپنی فلائٹ کا انتظار کررہی ہیں۔

اسی دوران ایئرپورٹ کے ایک ملازم نے بچیوں کو دیکھ کر ناچنا شروع کردیا اور دیکھتے ہی دیکھتے بچیوں نے اس کی نقل اتارتے ہوئے ناچنا شروع کردیا جس سے موقع پر موجود افراد نے بہت لطف اٹھایا۔