امریکی معمر ترین خاتون کی 112ویں سالگرہ

January 12, 2018

امریکا کی معمر ترین خاتون کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی بزرگ نے اپنی112ویں سالگرہ دھوم دھام سے منائی۔

امریکی ریاست فلوریڈاکے شہر میامی سے تعلق رکھنے والی ازابیل کیسٹینو نے اپنی زندگی کی 112بہاریں دیکھ لی ہیں۔

وہ 11 جنوری 1906ء میں کولمبیا میں پیداہوئیں اور41سال کی عمر میں شادی کے بعدامریکا منتقل ہوئیں جہاں ایک طویل عمر گزارنے کے بعد اب امریکا کے کئیر سینٹر میں رہائش پذیرہیں۔

کئیر سینٹر کی انتظامیہ کی جانب سے اُن کی سالگرہ کے موقع پرجہاں خصوصی انتظامات کئے گئے اوراُنہیں کیک اور تحائف دیکر سالگرہ کی مبارکباد پیش کی گئی وہیں میامی کے میئر کی جانب سے بھی امریکا کی معمر ترین خاتون کو خاص طور پر پھولوں، کیک اورسرٹیفکیٹ کے ساتھ سالگرہ کی مبارکباد دی گئی۔