ٹیکساس میں دیوہیکل کرین مزدوروں پر گرگئی

January 13, 2018

یوں تو آپ نے بال بال بچنے کی کہاوت سنی ہی ہوگی لیکن جناب اس کہاوت کا عملی مظاہرہ امریکامیں اُس وقت دیکھنے کو ملا جب دیوہیکل کرین کی زد میں آنے سے مزدور بال بال بچ گئے۔.

یہ مناظر امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں دیکھے گئے، جب ایک کنسٹرکشن سائٹ پر کام میں مصروف مزدوروں پر دیوہیکل کرین گرگئی۔

رپورٹ کے مطابق کنکریٹ کی دیوار اُٹھاتے ہوئے کرین توازن برقرار نہ رکھ سکی اور مزدوروں پر گر گئی، جسکی زد میں کئی مزدور آگئے تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہواجبکہ ایک مزدور کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔