امریکہ سعودی عرب کوبلیک ہاک ہیلی کاپٹر فراہم کریگا

January 14, 2018

امریکہ سعودی عرب کو 193.8ملین ڈالر میں بلیک ہاکہ ہیلی کاپٹرز فراہم کریگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ 8ہیلی کاپٹر سعودی نیشنل گارڈز اور 9طیارے سعودی عرب کی بری فورس کے اسپیشل دستے کو فراہم کئے جائیں گے۔

امریکی کمپنی سے معاہدہ طے پاچکا ہے۔ اس سودے کی مجموعی مالیت انیس کروڑ اڑتیس لاکھ ڈالر ہوگی۔ان جدید ہیلی کاپٹرز کی فراہمی سے سعودی فوج کی صلاحیتوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔