کراچی: چودہ سالہ لڑکے سے زیادتی، ملزم گرفتار

January 15, 2018

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں 14 سالہ لڑکے سے زیادتی کا کیس سامنے آیا ہے ،پولیس نے مقدمہ گلستان جوہر تھانے میں درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال سیمی جمالی کا کہنا ہے گزشتہ روز 14سال لڑکے کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیاجبکہ طبی معائنہ کے بعد بچے سے زیادتی کی تصدیق ہوئی۔

لڑکے کے والد کی مدعیت میں پولیس نےمقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا اور گلستان جوہر بلاک 15میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد سلیم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکا مدرسے کا طالبعلم ہے اور بچے کو مدرسے کے قاری نے زیادتی کانشانہ بنایا تھا۔

ادھرحب میں بھی بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی کا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔