کراچی ، ترقیاتی منصوبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ

January 15, 2018

کراچی میں ترقیاتی منصوبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ریکارڈ کیاجارہا ہے۔

چین کے ساتھ ساتھ دوسرے ممالک کی بھی ان منصوبوں میںدلچسپی بڑھ رہی ہے۔ اسی حوالے سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزیبی نے میئر کراچی وسیم اختر سے ملاقات کی ۔

ذرائع کے مطابق طویل ملاقات میں کونسل جنرل نصرا ویدن القطوی بھی سفیر حماد عبید الزیبی کے ہمراہ تھے ۔اس موقع پر میئر کراچی کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

کونسل جنرل نصراویدن القطوی کا کہنا تھا کہ یو اے ای کے تاجروںکو ان منصوبوں میں سرمایہ کے لئے راغب کیا جائے گا۔اس سے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان بھائی چارگی بڑھے گی۔

میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے متعدد منصوبوں سے مستقبل میں بہترین نتائج برآمد ہوں گے۔