بل گیٹس سے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز چھن گیا

January 15, 2018

بلوم برگ بلینئر انڈیکس نے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق ایمزون کے چیف ایگزیکٹو جیف بیزوس کو دنیا کا امیر ترین شخص قرار دیا گیا ہے ۔

جیف بیزوس کے اثاثوں کی کل مالیت 110ارب ڈالرز ہے جس کی وجہ سے جیف نے کئی سالوں سے امیر ترین شخص کا اعزاز اپنے پاس رکھنے والے بِل گیٹس کو مات دے دی ہے ۔

مسلسل کئی سالوں سے ٹاپ پوزیشن پر رہنے والے بل گیٹس اس بار 93ارب ڈالرز مالیت کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہیں۔

فہرست میں امریکی بزنس مین وارنٹ بفے، فیس بک کے بانی مارک زوکر برگ سمیت دیگر افراد بھی شامل ہیں۔