چین میں سالانہ ونٹر فشنگ کے دلچسپ مقابلے

January 15, 2018

چین میں سالانہ ونٹر فشنگ کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جہاں یخ بستہ موسم میں سیکڑوں ماہی گیر جمی ہوئی جھیل سے مچھلیاں پکڑنے پہنچ گئے۔

چین کی کاؤنٹی Helan کے علاقے Ningxiaکی جھیل پر مچھلیاں پکڑنے کے سالانہ مقابلے میں چین کے مختلف صوبوں سے آئے چھ سو سے زائد ماہی گیروں نے شرکت کی اور ٹھٹھرتی سردی میں جمی ہوئی جھیل سے مچھلیاں پکڑ کر اس مقابلے کو خوب انجوائے کیا۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والی اس دلچسپ مقابلے میں ماہی گیروں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی جو رنگ برنگی ملبوسات زیب تن کئے ہوئے تھے جبکہ مقابلے کا آغاز شرکاء کی ڈانس پرفارمنس سے ہوا جس نے فیسٹیول کی رونقوں میں چار چاند لگا دیئے۔