شنگھائی دنیا کی دوسری بڑی عمارت

January 16, 2018

شنگھائی ٹاور چین کی بلند ترین اوردنیا کی دوسری بڑی عمارت ہے۔

یہ عمارت 632میٹر بلند ہے جبکہ اس کے زمین پر 127منزلیں ہیں ،اس عمارت کی تعمیر کا کام 2008ء میں شروع کیا گیا تھا ۔

عمارت کی تعمیر میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ یہ زبردست طوفانوں کا دبائو برداشت کر سکے جو کہ اس علاقے میں معمول ہے ۔

ماہرین نے ہوا کا دبائو چوبیس فیصد کم کر دیا ہے جس سے اخراجات میں بھی58ملین ڈالر کی کمی ہوئی ہے، عمارت شاندار طرز تعمیر کا نمونہ ہے جسے دیکھنے کیلئے سیاحوں کی بڑی تعداد روزانہ آتی ہے ۔