انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر3 پیسے بڑھ گئی

January 18, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر3پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 110.53روپے سے بڑھ کر110.56روپے اور قیمت فروخت110.63 روپے سے بڑھ کر110.66روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 111.80روپے اور قیمت فروخت112.10روپے پر بدستور برقرار رہی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اسی طرح یورو کی قیمت خرید 136روپے اور قیمت فروخت138روپے پر مستحکم دیکھی گئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قدر30پیسے بڑھ گئی جس سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید153.20روپے سے بڑھ کر153.50روپے اور قیمت فروخت155.20روپے سے بڑھ کر155.50 روپے پر جا پہنچی ۔