کوہلی کا صبر جواب دے گیا،صحافیوں سے الجھ پڑے

January 18, 2018

ملتان (اسپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقا کے ہاتھوں مسلسل دوسرے ٹیسٹ کی شکست اور سیریز کے ہاتھ سے جانے کے بعد بھارتی کپتان پریس کانفرنس کے دوران آپے سے باہر ہوگئے ، صحافیوں کے سخت سوالوں کے جواب دینے کی بجائے الٹا انہوں نے سوالات کردیئے جس سے صو رتحال خاصی سنجیدہ ہوگئی، سنچورین پارک میں میچ پوسٹ پریس کانفرنس میں جب ان سے پوچھا گیا کہ حالیہ ٹیسٹ کھیلنے والی آپ کی بیسٹ الیون سائیڈ تھی تو کوہلی نے تڑک کر الٹا سوال کیا کہ تمہاری بیسٹ الیون سائیڈ کیا ہے؟ ان کو کہا گیا کہ یہ پچ بر صغیرایشیا کی پچز جیسی تھی، پھر کیوں ہارے تو کوہلی نے پھر غصیلے انداز میں کہا کہ ہم نتیجے کے لئے ہی صرف ٹیم سلیکٹ نہیں کرتے، صحافی کے اس سوال پر کہ آپ ٹیم میں تبدیلیاں کتنی کریں گے تو کپتان نے کہا کہ یہ دیکھو کہ ہم کتنے میچ جیتے ہیں، ان کو کہا گیا کہ وہ تمام اپنے ملک میں جیتے گئے تو بھارتی کپتان نے بڑے غرور سے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم کہاں جیتے ہیں۔ ساتھ ہی کہا کہ میں یہاں تمہارے سوالوں کے جواب دینے بیٹھا ہوں نہ کہ تم سے لڑنے۔