مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ میں ہفتہ کھیل جاری

January 18, 2018

جامشورو (نامہ نگار) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو میں اسپورٹس ویک جاری ہے۔ دوسرے روز کرکٹ ، رساکشی، تھروبال، بیڈمینٹن، میراتھن اور شطرنج کے مقابلے ہوئے۔ کرکٹ میں طالبات کی ٹیموں میں سے الیکٹریکل ، سافٹ ویئر ، ٹیلی کام اور بائیومیڈیکل کی ٹیموں نے کوارٹر فائنل جیت کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ ٹیبل ٹینس میں کمپیوٹر سسٹم انجینئرنگ ، الیکٹرونکس، آرکیٹیکچر اور سافٹ ویئر کی ٹیموں نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ رسا کشی کے مقابلے میں ٹیکسٹائل ، الیکٹرونکس ، سٹی اینڈ ریجنل پلاننگ اور کمپیوٹر سسٹم انجینئرنگ کی طالبات کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچی ہیں۔ طالبات کی درمیان میراتھن کے مقابلے میں کمپیوٹر سسٹم انجینئرنگ شعبہ کی طالب علم ام سمانہ نے پہلی، بائیومیڈیکل شعبہ کی شمائلہ نے دوسری ، اور کیمیکل انجینئرنگ شعبہ کی امائمہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔