روس پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا کی مدد کر رہا ہے، ٹرمپ

January 18, 2018

امریکی صد ر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا کی مدد جاری رکھے ہوئے ہے ۔شمالی کوریا امریکا تک مار کرنے والے میزائل کے حصول کے قریب ہوتا جارہاہے ۔

برطانوی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روس اس معاملے میں ذرا بھی تعاون نہیں کررہا، چین ہماری مدد کررہا ہے تو اس کی جگہ روس شمالی کوریا کا ساتھ دے کر اس کی کمی پوری کر رہاہے ۔

امریکی صدر نے کہاکہ شمالی کوریا کے پاس اب تک امریکا کو نشانہ بنانےکی صلاحیت نہیں مگر وہ اس کے نزدیک ہیں اور روز بروز آگے بڑھتے جارہے ہیں ۔