عمران خان کے الزامات مضحکہ خیز ہیں، ترجمان شریف فیملی

January 18, 2018

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے ترجمان شریف فیملی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے الزامات مضحکہ خیز ہیں، ان کی ذہنی حالت سے لگتا ہے کہ وہ صدمے میں ہیں۔

ترجمان شریف فیملی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی باتوں کا نہ سر ہے نہ پیر، عمران خان کو خود بھی نہیں پتہ کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ دنیا کا ہر باپ اپنی بیٹی کا خیال رکھنے،اسےعزت دینےمیں فخر محسوس کرتا ہے مگر عمران خان جیسا شرم سے عاری آدمی باپ بیٹی کا رشتہ کیا جانے؟