جنیوا میں28ویں سالانہ لگژری واچ شو کاانعقاد

January 19, 2018

سوئزرلینڈ کے شہرجنیوا میں گھڑیوں کے شوقین افراد کے لئے 28ویں سالانہ واچ شو کاآغاز ہو گیا ہے ۔

سلون انٹرنیشنل دی لا ہاٹے ہارلاگری نامی گھڑیوں کے اس میلے میں دنیا بھر کے 35سے زائد معروف واچ برانڈزشرکت کررہے ہیں۔

پانچ روز تک جاری رہنے والے اس واچ شو میں معروف گھڑی سازکمپنیوں نے اپنی خوبصورت اور بیش قیمت شا ہکار گھڑیاں نمائش کیلئے پیش کی ہیں۔

رواں سال اس میلے میں ہیرے جواہرات سے سجی اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس بیش قیمت گھڑیا ں موجود ہیں جن میں نظامِ شمسی اور کہکشاں سے سجی گھڑی حاضرین کی توجہ کا مرکز بنی رہی جس کی قیمت 245,000یوروز تک ہے ۔

گھڑیوں کی آرٹسٹک بناوٹ،اسٹائل اورڈیزائن سے لیکراُنکے قیمتی پُرزوں کی خریدو فروخت تک سب اپنے اندر سمیٹے اس نمائش کو دیکھنے لاکھوں افراد نے یہاں کا رُخ کیا۔