ٹرمپ نے انٹرنیٹ جاسوسی پروگرام کی دوبارہ اجازت دے دی

January 20, 2018

امریکی صدر نے انٹر نیٹ جاسوسی پروگرام کی دوبارہ اجازت دے دی۔نیشنل سیکورٹی ایجنسی کو وارنٹ کے بغیر جاسوسی کی اجازت ہو گی۔ٹرمپ نے بل پردستخط کردیے۔

بیرون ملک انٹیلی جنس معلومات جمع کرنے کا اختیار 6 سال کے لیے ہو گا۔امریکی ایوان نمائندگان نے گزشتہ ہفتے بل کی منظوری دی تھی۔

این ایس اےکےبیرون ملک انٹیلی جنس پروگرام میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق پروگرام کے تحت بیرون ملک غیرملکیوں اور امریکیوں سےمعلومات حاصل کی جاتی ہیں۔