وی آئی پی شخصیت لیکن کوئی پروٹوکول نہیں

January 20, 2018

وی آئی پی شخصیات خاص پروٹوکول وصول کرنا اپنا حق سمجھتی ہیں اور اس مخصوص پروٹوکول کی وجہ سے عام شہریوں کو بھی مشکل میں ڈال دیتے ہیں ۔

تاہم برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کے تو کیا ہی کہنے کہ جو نہ صرف بغیر پروٹوکول کے گھومتا پسند کرتی ہیں بلکہ عام شہریوں کی طرح انتظار بھی کرتی ہیں۔

یہ مناظر اُس وقت کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کئے گئے جب برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن بغیر کسی خاص پروٹوکول کے بغیر اپنے بیٹے شہزادہ جارج کو لینے اسکول سے لینے جا رہی تھیں کہ ٹریفک جام میں پھنس گئیں جبکہ کیٹ نے عام شہریوں کی طرح اپنی گاڑی میں بیٹھ کر ٹریفک کھلنے کا انتظار بھی کیا۔

شہزادہ جارج کا اسکول شاہی محل سے تقریباََ تین میل دور ہے۔