پانچ ماہ کے بچے کے ’ بال‘ اماں جان کیلئے وبال جان

January 20, 2018

یوں تو بچے اپنی معصوم حرکتوں سے ہر ایک کی توجہ حاصل کرلیتے ہیں تاہم ایک بچہ ایسا بھی ہے، جو اپنے بالوں کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

امریکا سے تعلق رکھنے والے’بوبی‘نامی اس 5 ماہ کے بچے کو ہی دیکھ لیں، جس کے بالوں کی ساخت بیحد سخت ہے ،جنہیں سیٹ کرنے کیلئے بچے کی والدہ کو 2 گھنٹے سے زیادہ وقت لگ جاتا ہے۔

والدہ کو روزانہ بچے کے بالوں میں نہ صرف تیل لگانا پڑتا ہے بلکہ بال دھونے کے بعد ہیئرڈرائی کرنا پڑتا ہے۔

ننھے میاں کی والدہ کیلئے بیٹے کے بال جہاں وبال جان بنے ہوئے ہیں وہیں دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بھی بنے ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ننھے میاں کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے، جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں ۔