جاپان میں بیویوں کی شوہروں کو پھینکنے کی اجازت

January 20, 2018

جاپان میں نئے نویلے دولہوں کو پھینکنے کی انوکھی رسم ادا کی گئی ،بیویوں نے خوشی خوشی اپنے شوہروں کو پھیکنے کی اجازت دیدی۔

جاپانی بیویاں سالانہ رسم کی ادائیگی کے دوران ’پھینکو پھینکو اور زور سے پھینکو‘کے نعرے لگاتی رہیں۔

جاپا ن میں نئے شا دی شدہ شو ہر حضرات کو پھینکے کی انو کھی سالانہ رسم کا انعقاد کیا گیا، جس میں نئے نو یلے جو ڑوں نے ہنسی خو شی حصہ لیا۔

اس رسم میں نئے شا دی شدہ مر د حضر ات کو مقامی افراد اپنے کندھوں پر اچھا ل کر برفانی ڈھلوان پر پھینکتے ہیں اور دلہا میا ں لڑ ھکتے ہو ئے دور کھڑی اپنی بیوی کے قدمو ں میں پہنچ جا تے ہیں ۔

مقا می عقا ئد کے مطا بق اس رسم کی ادائیگی نئے جو ڑوں کی آ نے والے زندگی میں خو شی قسمتی لا تی ہے ۔

واضح رہے کہ تقریباً 300سال قدیم اس سالانہ رسم کی ادائیگی پر مقامی افراد کی بڑی تعداد جمع ہوتی ہے۔