نقیب اللہ ہلاکت، ایس ایس پی رائو انوار کو عہدے سےہٹادیاگیا

January 21, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ لطیف ٹائون میں مبینہ پولیس مقابلے میں نقیب اللہ کی ہلاکت کی تحقیقات کرنے والی انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر ایس ایس پی رائو انوار کو عہدے سے برطرف کرتے ہوئے سی پی او رپورٹ کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نقیب اللہ محسود کے قتل کے بعد کراچی پولیس میں اکھاڑ پھاڑ شروع ہو گئی۔آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی ملیر راؤ انور احمد خان کو عہدے سے ہٹا کر انہیں سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ ایس پی انویسٹی گیشن ٹو ایسٹ زون اور راؤ انوار کے قریبی سمجھے جانے والے افسر محمد الطاف سرور ملک کو بھی سی پی او رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔