ایم کیو ایم پہلے سے زیادہ ووٹ لیکر کامیاب ہوگی، کامران ٹیسوری

January 22, 2018

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایم کیوایم پاکستان کے ڈپٹی کنوئیر کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان پہلے سے زیادہ ووٹ لیکر کامیاب ہوگی ، ہمارے مینڈیٹ پر نظریں جمائے لوگوںکو بھی شکست دینی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ویسٹ کے اورنگی ٹائون کے تنظیمی دفتر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سال ملک میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہونگی جس وجہ سے ہم سب کی ذمہ داریاں بہت بڑھ جاتی ہیں یہ سال ایم کیوایم پاکستان کی کامیابی کا سال ہے اور انشااللہ ہم پہلے سے زیادہ ووٹ لیکر کامیاب ہونگے ہمارے مینڈیٹ پر جو لوگ نظریں لگائے بیٹھے ہیں اُنہیں بھی ہمیں شکست دینی ہے۔اس موقع پر ڈسٹر کٹ آرگنائزر عبدالحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمیں اپنے صفوں کو ازسر نو ترتیب دے کر آگے بڑھنا ہے۔ اس موقع پر ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن ارشدحسن ،شکیل احمد ،شاہد علی اور ڈسٹرکٹ ویسٹ کے ذمہ داران سمیت کارکنان کی بڑی تعد اد موجود تھی آخر میں ٹائون آفس کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا اور پاکستان کے لئے دعا بھی کی گئی۔