میرپورساکرو،پراسرار بیماری پھیلنے سے ایک بچی جاں بحق،27متاثر

January 22, 2018

میرپورساکرو (نامہ نگار) تحصیل کیٹی بندر میں بگھان کے نزدیک گاؤں مٹھو ملاح میں پر اسرار بیماری پھیلنے سے بابو ملاح کی معصوم بچی ناہیدہ انتقال کر گئی۔ جبکہ حمیدہ اور آمنہ کو تشویشناک حالت میں رورل ہیلتھ سینٹر بگھان میں داخل کردیا گیا ہے ۔ اب تک اس پراسرار بیماری بچوںسمیت 27افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ دریں اثناء ضلعی ہیلتھ آفیسر ٹھٹھہ ڈاکٹر خدابخش میمن اور انچارج ڈاکٹر داؤد ہیلایو نے گاؤں کا دورہ کیا تاہم کوئی تسلی بخش اقدام نہیںاٹھایا جاسکا ہے۔