مین پاور ، مشین پاور سے بھی کہیں زیادہ

January 23, 2018

دورِ جدید میں ہر کام مشینوں کے ذریعے کیا جاتا ہے خصوصاً تعمیراتی کام بھاری بھرکم مشینوں کی مدد سے جلد از نمٹانے کی کوشش کی جاتی ہے تاہم چین میں مزدوروں اور ماہر انجینئرزنے چند گھنٹوں میں مکمل ریلوے تعمیر کر کے لوگوں کو حیران کر دیا ہے ۔

ایک ہزار پانچ جانباز چینی ورکز نے صرف نو گھنٹوں نے لگا تار محنت کرکے نہ صرف تین ریلوے روڈز کوایک نئی ریلوے سے منسلک کیا بلکہ اس دوران ٹرین کی آمدو رفت کو محفوظ بنانے کے لئے سگنلز بھی نصب کر دئیے۔

غیر یقینی رفتار اور بجلی کی سی تیزی سے کئے گئے اس تعمیراتی کام میں ورکرز نے23ڈِگر مشینیں بھی استعمال کیں اور اس میگا پروجیکٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کر کے یہ ثابت کر دیا کہ انسان مشینوں سے بھی بہتر کارکردگی پیش کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔