قصور کی 6سالہ بچی کائنات چلڈرن اسپتال لاہور میں زیر علاج

January 24, 2018

قصور کی 6سالہ بچی کائنات چلڈرن اسپتال میں زیر علاج ہے،دماغ کی سرجری کے دس روز بعد اسے آئی سی یو سے کمرے میں منتقل کر دیا گیا ہے، اور اس کی حالت بھی بہتر ہے۔

لاہور کے چلڈرن اسپتال میں قصور کی کائنات کئی دنوں سے زیر علاج ہے، پچھلےسال 13 نومبر کو ایک درندہ صفت شخص نے اس اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں وہ جسمانی طور پر مفلوج ہوگئی ۔

دس روزقبل ڈاکٹر وں نے سرجری کرکے اسکے دماغ سے پانی نکالا جس کےبعد وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں رہی،اب حالت بہتر ہونے پراسے کمرے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہےکہ ایم آر آئی رپورٹ میں بہتری نظر آئی ہے۔