انڈر 19 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نےفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

January 29, 2018

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے افغانستان کو 6وکٹ سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

کرائسٹ چرچ میںکھیلے گئے انڈر 19 کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے جیک ایڈورڈ کے 72رنز کی بدولت 38 ویں اوور میں 4 وکٹوںکے نقصان پر ہدف باآسانی حاصل کرکے فائنل میںاپنی جگہ بنا لی ۔

افغانستان کے قیس احمد نے 10 اوور میں 35 رنز دے کر 2وکٹ حاصل کیے۔

میچ میں افغانستان انڈر 19ٹیم نےپہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم 48اوورز میں 181رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔ اکرام علی80 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے کامیاب ترین بولر مرلو رہے،انہوںنے 10 اوور میں 24 رنز کے عوض 4 افغان بلے بازوںکو پویلین کی راہ دکھائی۔

ایونٹکا دوسرا سیمی فائنل کل روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلا جائے گا جس کی فاتح ٹیم ٹائٹل کے حصول کے لیے 3 فروری کو فائنل میں آسٹریلیا سے نبرد آزما ہوگی۔