عدلیہ کے ساتھ پارلیمنٹ کا احترام بھی لازم ہے، سعد رفیق

February 03, 2018

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عدلیہ کے ساتھ پارلیمنٹ کا احترام بھی لازم ہے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں سعد رفیق نے کہا کہ عدلیہ پر تنقید نہیں کرتے ،عدلیہ کی بحالی کیلئے جیلیںکاٹی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ ماحول کا ذمہ دار وہ شخص ہے، جو دھرنوں میں ناکامی پر سیاست کے فیصلے عدلیہ میں لے کر گیا۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ سیاسی جماعتیں ریڈ لائن کراس کریں گی تو خرابی ہو گی، ہمارا کوئی رشتہ دار عدلیہ میں نہیں ،فیصلہ جو بھی آئے اسے ماننا چاہیے۔

ان کا کہناتھاکہ جوماحول بنا ہواہےاس کا ذمہ دار وہ ہے،جس نےعدلیہ کاپلیٹ فارم استعمال کیا،ہم تو کہتے ہیں کہ عدالت کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ کا احترام بھی کیا جائے۔

سعد رفیق نے مزید کہاکہ پاکستان کے سیاست دانوں نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا ،جب ادارے دور ہوں گے تو ریاست کو نقصان ہوگا۔