ایف آئی اے کی کارروائی، 4 انسانی اسمگلرز گرفتار

February 04, 2018

ایف آئی اے نے گجرات، منڈی بہاوالدین اور گوجرانوالہ میں کارروائی کرکے 4 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر مفخر عدیل کے مطابق ایف آئی اے نے گجرات، منڈی بہاوالدین اور گوجرانوالہ میں کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران 4 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا گیا ،ملزمان میں نثار احمد، صفدر، کامران اور اسلم شامل ہیں، ملزمان غیر قانونی طریقے سے شہریوں کو یورپ بھجواتے تھے۔