چینی باشندے کا قتل، محکمہ داخلہ سندھ میں اہم اجلاس

February 06, 2018

چینی باشندے کے قتل سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ میں اہم اجلاس ہوا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں چینی قونصل جنرل، سیکریٹری داخلہ اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثناءاللہ عباسی نے شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی قونصل جنرل کو سیکریٹری داخلہ اور پولیس حکام نے بریفنگ دی اورکیس کی تفتیش میں اب تک ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چینی شہری کو ڈیفنس میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا،واقعے میں ایک شہری زخمی بھی ہوا۔