مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملہ، 5 فوجیوں سمیت 6 افراد ہلاک

February 11, 2018

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملے میں 5 فوجی سمیت 6 افراد مارے گئے ،جوابی کارروائی میں 4 حملہ آور مارنے کا دعویٰ کیا جارہاہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 27 گھنٹوں سے زائد وقت گزرنے کے بعد بھی بھارتی فوجی بیس میں آپریشن مکمل نہیں کیا جاسکا ہے ، بیس کے اندر اب بھی حملہ آوروں کی موجودگی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

موجودہ صورتحال پر بھارتی فوجی سربراہ بپن راوت بھی مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے اور بیس کیمپ حملے سے متعلق سینئر کمانڈروں سے ملاقات کی ۔گزشتہ صبح مسلح افراد نےسنجوان فوجی بیس پر حملہ کیا تھا۔