عاصمہ جہانگیر کی نمازجنازہ حیدر فاروق مودودی پڑھائیں گے

February 12, 2018

عاصمہ جہانگیر کی نمازجنازہ کل بعد نما ز ظہر لاہور میں ادا کی جائے گی مولانا مودودی کے صاحب زادے حیدر فاروق مودودی ان کی نما زجنازہ پڑھائیں گے۔

عاصمہ جہانگیرکے خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی صاحب زادی سلیمہ جہانگیر بیرون ملک سے کل پاکستان پہنچیں گی،جس کے بعد تدفین ان کے فارم ہاوس بیدیاں روڈ پر کی جائےگی ۔

عاصمہ جہانگیر کی نمازجنازہ مولانا مودودی کے بیٹےحیدر فاروق مودودی پڑھائیں گے،ان کا کہنا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کی بیٹیوں کا نکاح بھی میں نے ہی پڑھایا تھا۔